ہومانٹرنیشنلچین کی جدت عالمی استحکام اور ترقی کو فروغ دے گی، سابق...

چین کی جدت عالمی استحکام اور ترقی کو فروغ دے گی، سابق اپیک عہدیدار

لیما (شِنہوا) ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (اپیک) سیکرٹریٹ کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چین میں پیرو کے سابق سفیر جوان کارلوس کیپونے نے کہا ہے کہ چین کی ترقی اور تجربہ نہ صرف اس کی اپنی جدت کو آگے بڑھا رہا ہے بلکہ پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال کے درمیان عالمی اقتصادی ترقی کے لئے بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

شِنہوا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیپونے نے کہا کہ جاری "دو اجلاس” یعنی چین کی اعلیٰ مقننہ اور اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے کے سالانہ اجلاس ملک کے مستقبل کی سمت کو سمجھنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روزگار اور آمدنی میں اضافہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ چین جامع ترقی کو فروغ دینے میں کامیاب رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی کی وجہ اس کے پانچ سالہ منصوبوں میں طے کی گئی حکمت عملی کے اہداف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے پانچ سالہ منصوبے کا آغاز ایک مستقل اور طویل المدتی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021 تا 2025) کے دوران مختلف شعبوں میں چین کی کامیابیاں توقعات سے بڑھ کر رہیں جبکہ دنیا اس وقت معاشی غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر کھپت میں اضافہ بڑی حد تک چینی منڈی کے پھیلاؤ سے وابستہ ہے جبکہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ اس کی مضبوط پیداواری طاقت سے جڑا ہوا ہے۔

ملکی ترقی کے علاوہ انہوں نے عالمی نظم ونسق میں چین کے ذمہ دارانہ کردار کو بھی اجاگر کیا، جس سے ایشیا، لاطینی امریکہ اور افریقہ کے لئے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد تجارتی معاہدوں اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے ذریعے چین نے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور سرمایہ کاری سے ان خطوں کی ترقی کو فروغ دیا ہے۔

کیپونے نے چین کی جانب سے پیش کی گئی گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو اور گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ دونوں مشترکہ ترقی اور استحکام کو فروغ دینے میں ایک دوسرے کو تقویت دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہونے کے ناطے چین کی جدت اور سرمایہ کاری میں شراکت بین الاقوامی تعاون کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔

مستقبل کی جانب دیکھتے ہوئے کیپونے نے کہا کہ اس سال چین کے شہر شین ژین میں ہونے والا اپیک اقتصادی رہنماؤں کا 33واں اجلاس علاقائی تعاون کے فروغ کے لئے چین کی کوششوں کو اجاگر کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں