ہومتازہ ترینآئی ایم ایف کا حکومت سے سبسڈی ختم، پیٹرول و ڈیزل فوری...

آئی ایم ایف کا حکومت سے سبسڈی ختم، پیٹرول و ڈیزل فوری مہنگا کرنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے پاکستان سے عالمی قیمتوں کے مطابق پیٹرول و ڈیزل فوری مہنگا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے جاری ورچوئل مذاکرات کے دوران حکومت سے سبسڈی ختم کر کے پیٹرول و ڈیزل فوری مہنگا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل ڈویلپمنٹ لیوی کا 30جون تک کا 1468ارب روپے کا ہدف پورا کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق جولائی تا دسمبر 6ماہ کے دوران پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی مد میں 822ارب روپے جمع ہوئے، جولائی تا دسمبر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 60فیصد سے زائد جمع ہوئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں