ہومپاکستانکراچی، امریکی قونصل خانہ ہنگامہ آرائی میں 11 افراد کی ہلاکت پر...

کراچی، امریکی قونصل خانہ ہنگامہ آرائی میں 11 افراد کی ہلاکت پر انکوائری شروع

کراچی میں امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی میں 11 افراد کی ہلاکت اور 30 سے زائد کے زخمی ہونے کے واقعے پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے انکوائری شروع کردی۔

جمعہ کو ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا، ڈی آئی جی ایسٹ فرخ لنجار، ایس ایس پی امجد شیخ، ایس ایس پی سائوتھ مہزور علی، ایس ایس پی سٹی عارف عزیز اور ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔

اس موقع پر ایس ایس پی امجد شیخ کی جانب سے مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اور قونصل خانے کے باہر ہنگامہ آرائی کی ویڈیوز بھی پیش کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی سی سی ٹی وی ویڈیوز اور پولیس کی موجودگی کا جائزہ لے رہی ہے۔

کمیٹی مزید افسران کو بھی طلب کریگی اور 7روز کے تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ وزیرداخلہ کو پیش کرے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں