ہومپاکستانخیبر پختونخوا حکومت کا پشاور میں وفاق کے تعاون سے ٹرین چلانے...

خیبر پختونخوا حکومت کا پشاور میں وفاق کے تعاون سے ٹرین چلانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میں وفاق کے تعاون سے ٹرین چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے وفاقی سیکرٹری اور چیئرمین ریلویز کو ارسال خط میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت ریلویز انفرااسٹرکچر پر ریل کار اور ڈیزل ملٹی پل یونٹس چلانے پر کام کر رہی ہے۔

پشاور ویلی ریلوے منصوبے کی پیشگی فزیبلٹی سٹڈی پر گراؤنڈ ورک شروع کر دیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں 62 کلومیٹر پر مشتمل پشاور نوشہرہ جہانگیرہ ریلوے سیکشن پر کام ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے میں 65کلومیٹر نوشہرہ مردان درگئی ریلوے سیکشن پر کام کیا جائے گا، اس کے علاوہ 27کلو میٹر مردان چارسدہ سیکشن اور 18 کلو میٹر پشاور جمرود سیکشن اور بعد میں 60کلو میٹر پر مشتمل کوہاٹ جنڈ ریلوے سیکشن پر بھی کام کیا جائے گا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت اور ریلویز کے اجلاس میں تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا تھا جس میں مضافاتی ریل سروس کو اوپن ایکسیس فریم ورک کے تحت مرحلہ وار لاگو کیا جائے گا۔

خط میں استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان ریلویز ورکنگ گروپ میں نمائندگی کیلئے تکنیکی ٹیم نامزد کرے۔

سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختون خوا محمد زبیر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ پشاور ویلی ریلوے منصوبہ گیم چینجر ہوگا، پہلی مرتبہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں مل کر کام کریں گی، منصوبے سے صوبائی حکومت کو انفرااسٹرکچر کی تعمیر میں بچت، ریلوے کی آمدن میں اضافہ ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں