ہومانٹرنیشنلجنگ کے ابتدائی 100گھنٹے، امریکا کو 3.7 ارب ڈالر نقصان

جنگ کے ابتدائی 100گھنٹے، امریکا کو 3.7 ارب ڈالر نقصان

ایران کیخلاف جنگ امریکا کے بجٹ پر بہت بھاری پڑ رہی ہے، جنگ کے ابتدائی 100گھنٹے میں تقریباً 3.7 ارب ڈالر بارود کی نذر ہوگئے ہیں۔

واشنگٹن میں موجود امریکی تھنک ٹینک سینٹر فار سٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز کی رپورٹ کے مطابق ایران کیخلاف امریکی جنگ کے ابتدائی 100گھنٹے میں3.7ارب ڈالر کی بھاری لاگت آئی جو اوسطاً روزانہ 891.4ملین ڈالر بنتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع کے بیانات کے مطابق جنگ کئی ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے جس کے باعث محکمہ دفاع کو اس تنازعے کی مالی اعانت کیلئے موجودہ بجٹ سے زیادہ فنڈز درکار ہونگے۔

سی ایس آئی ایس کے مطابق فضائی مہم کے آغاز میں جدید اور مہنگے ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے اخراجات زیادہ ہوتے ہیں تاہم وقت کیساتھ امریکا کم لاگت والے گولہ بارود استعمال کریگا۔

تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ جنگ کے اخراجات بجٹ میں شامل نہیں تھے اسلئے محکمہ دفاع کو کسی مرحلے پر اضافی فنڈز درکار ہونگے کیونکہ اندرونی طور پر بجٹ میں بڑی کٹوتیاں سیاسی اور آپریشنل طور پر مشکل ہو سکتی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں