ہومتازہ ترینپاکستان سپورٹس بورڈ نے ضمانتی بانڈز کی مالیت میں اضافہ کردیا

پاکستان سپورٹس بورڈ نے ضمانتی بانڈز کی مالیت میں اضافہ کردیا

پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے بین الاقوامی مقابلوں سے قبل ضمانتی بانڈز کی مالیت میں اضافہ کردیا ہے۔

انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کرنیوالوں کو اب 25 لاکھ روپے کے ضمانتی بانڈز جمع کرانا ہونگے۔ پی ایس بی نے ضمانتی بونڈز میں اضافے کا فیصلہ اس ماہ ہونیوالے بورڈ کے اجلاس میں کیا تھا اور اس اضافے کے حوالے سے تمام سپورٹس فیڈریشنز کو آگاہ کیا گیا ہے۔

قوانین کے مطابق انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کی این او سی کیلئے فیڈریشنز کو ایتھلیٹس کے ضمانتی بانڈ جمع کرانا ہوتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں