پیر, فروری 9, 2026
ہومتازہ ترینچین اور برطانیہ کے عجائب گھر شنگھائی میں یورپی فن پر مشتمل...

چین اور برطانیہ کے عجائب گھر شنگھائی میں یورپی فن پر مشتمل نمائش کی میزبانی کریں گے

شنگھائی (شِنہوا) چین اور برطانیہ کے عجائب گھروں نے 2027 میں شنگھائی میں یورپی فن پر ایک مشترکہ نمائش منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے جس میں تقریباً 7صدیوں پر محیط فن پارے پیش کئے جائیں گے۔

سکاٹ لینڈ کی نیشنل گیلریز، آرٹ ایگزیبیشنز چائنہ اور ورلڈ ایکسپو میوزیم نے شنگھائی میں نمائش کے انعقاد کے لئے مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کئے۔ ورلڈ ایکسپو میوزیم نے اعلان کیا کہ یہ نمائش 2027 کے موسم گرما میں منعقد کی جائے گی۔

نمائش میں سکاٹ لینڈ کی نیشنل گیلریز کے 60 سے زائد قیمتی فن پارے شامل ہوں گے۔ یہ نمائش 1350 سے 2021 تک کے دور کا احاطہ کرے گی اور نشاۃ ثانیہ ، باروک، روکوکو سے لے کر جدید فن تک کے اہم فنی ادوار کو پیش کرے گی۔

امید ہے کہ اس نمائش میں پیٹر پال روبنز، پیئر آگسٹے رینوئر اور ایڈگر ڈیگاس جیسے نامور فنکاروں کے فن پارے بھی شامل ہوں گے۔

سکاٹ لینڈ کی نیشنل گیلریز کی ڈائریکٹر جنرل این لائیڈن نے کہا کہ یہ تعاون ایک بامعنی موقع پر سامنے آیا ہے اور نمائشوں اور فن پاروں کے ذریعے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

ورلڈ ایکسپو میوزیم کے ڈائریکٹر لیو وین تاؤ نے کہا کہ ہم چینی ناظرین کو یورپی فن اور معاشرے میں آنے والی بڑی تاریخی تبدیلیوں کے بارے میں گہری بصیرت فراہم کرنے کے منتظر ہیں۔

آرٹ ایگزیبیشنز چائنہ کے ڈائریکٹر تان پھنگ نے کہا کہ یہ تعاون تہذیبوں کے درمیان ایک دوسرے سے سیکھنے کے عمل کو فروغ دینے اور عوامی سطح پر روابط کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!