اتوار, جنوری 25, 2026
ہومتازہ ترینسال 2025 میں ہورگوس بندرگاہ پر کارگو ترسیل 4 کروڑ 60 لاکھ...

سال 2025 میں ہورگوس بندرگاہ پر کارگو ترسیل 4 کروڑ 60 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئی

ہورگوس کسٹمز کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سال 2025 میں ہورگوس بندرگاہ پر زیرِ نگرانی درآمدی و برآمدی کارگو کا مجموعی حجم 4 کروڑ 64 لاکھ 31 ہزار ٹن تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک اعشاریہ 9 فیصد اضافہ ہے۔ اس کارکردگی کے ساتھ ہورگوس چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ کی تمام بندرگاہوں میں حجم کے لحاظ سے سب سے بڑی بندرگاہ بن گئی ہے۔

اشیائے تجارت کی نوعیت کے حوالے سے اہم درآمدات میں الیکٹرو مکینیکل مصنوعات، خام تانبا اور تانبے کی مصنوعات، زرعی اجناس، غذائی اشیاء، نیز دھاتی معدنیات اور معدنی ریت شامل تھیں۔ خاص طور پر درآمد شدہ زرعی مصنوعات اور خوراک کی تجارتی مالیت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ برآمدات کے شعبے میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں، الیکٹرو مکینیکل مصنوعات، اعلیٰ ٹیکنالوجی کی حامل اشیاء، تیار ملبوسات، ٹیکسٹائل دھاگہ، کپڑا اور دیگر مصنوعات نمایاں اشیاء میں شامل رہیں۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): یُو چینگ ژونگ، چیئرمین، ہورگوس جنین یی انٹرنیشنل ٹریڈ (گروپ) کمپنی لمیٹڈ

"وسطی ایشیائی صارفین کی جانب سے بڑھتے ہوئے آرڈرز اور ہورگوس میں کلیئرنس کے طریقۂ کار میں سہولت کی بدولت اب ہم روزانہ دو ہزار ٹن سے زائد سامان روانہ کر رہے ہیں جو تقریباً ایک سو ٹرکوں کے برابر ہے۔ اس میں بنیادی طور پر زرعی مصنوعات، روزمرہ استعمال کی اشیاء اور گاڑیاں شامل ہیں۔ سال 2025 میں ہماری برآمدات کا حجم سات لاکھ ٹن سے تجاوز کر گیا جبکہ مجموعی تجارتی مالیت 2 ارب 60 کروڑ امریکی ڈالر سے بھی بڑھ گئی۔”

ارمچی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن اسکرین :

ہورگوس بندرگاہ پر سال 2025 میں کارگو ترسیل کا نیا ریکارڈ قائم

ہورگوس نے مجموعی کارگو حجم میں 1.9 فیصد اضافہ کیا

سنکیانگ میں حجم کے لحاظ سے سب سے بڑی بندرگاہ کا اعزاز حاصل کر لیا

درآمدات میں زرعی اجناس، خوراک اور خام تانبا شامل ہیں

برآمدات میں نئی توانائی والی گاڑیاں اور ہائی ٹیک مصنوعات شامل ہیں

کلیئرنس کے آسان طریقے روزانہ سامان کی ترسیل تیز کرتے ہیں

روزانہ تقریباً دو ہزار ٹن سامان وسطی ایشیا بھیجا جاتا ہے

برآمدات کا حجم سات لاکھ ٹن سے تجاوز کر گیا ہے

مجموعی تجارتی مالیت 2 ارب 60 کروڑ امریکی ڈالر سے زیادہ رہی

زرعی مصنوعات اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی تجارت میں اضافہ دیکھا گیا

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!