چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر یی بِن میں حال ہی میں میگاواٹ سطح کا ایس 2000 فضائی ہوا توانائی نظام کامیابی کے ساتھ ٹیسٹ کیا گیا۔ یہ سسٹم 2 ہزار میٹر کی بلندی پر 385 کلوواٹ آور بجلی پیدا کرنے میں کامیاب ہوا اور گرڈ سے منسلک کر دیا گیا۔
سائنس فکشن کے ہوائی جہاز جیسی شکل والا یہ ہیلیئم سے بھرا سسٹم ہلکے وزن کے جنریٹرز کو آسمان کی طرف لے گیا۔ اس سسٹم نے بلند پرواز ہوا میں زیادہ طاقتور اور مستحکم ہواؤں سے بجلی حاصل کی جو پھر منسلک کیبلز کے ذریعے زمین پر منتقل کی گئی۔
یہ پہلا موقع ہے جب ہوا میں توانائی پیدا کرنے والا نظام شہری ماحول میں آزمائش کے لئے لایا گیا جس سے بلند پرواز ہوا کی توانائی کی پیداوار کو دور دراز علاقوں سے شہر کے فضائی علاقے تک وسعت دی گئی۔
یہ نظام ہنگامی صورتحال میں آفات زدہ علاقوں کو بجلی فراہم کر سکتا ہے۔ یہ نظام شمسی توانائی اور زمینی ہوا سے بجلی کے ساتھ مل کر ایک سہ جہتی توانائی نیٹ ورک قائم کر سکتا ہے۔
یی بِن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چین میں شہری فضائی ہوا سے بجلی بنانے کے پہلے میگاواٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ
ایس 2000 سسٹم کا تجربہ سیچھوان کے شہر یی بِن میں کیا گیا
سسٹم نے 385 کلوواٹ آور بجلی پیدا کی اور گرڈ سے منسلک ہوا
ہیلیئم سے بھرا ہوا سسٹم ہلکے جنریٹرز کو آسمان کی بلندیوں پر لے گیا
جنریٹر اعلیٰ بلندی کی مضبوط اور مستحکم ہوا سے بجلی حاصل کرتے ہیں
بجلی زمین پر کیبل کے ذریعے منتقل کی گئی اور گرڈ سے منسلک ہوئی
پہلا موقع ہے جب فضائی ہوا توانائی نظام شہری فضاء میں آیا
سسٹم ہنگامی بجلی کی ضروریات کے لئے معاون ثابت ہو سکتا ہے
یہ سولر اور زمینی ہوا کے ساتھ مل کر سہ جہتی توانائی نیٹ ورک بناسکتا ہے
ٹیسٹ نے چین میں جدید فضائی ہوا توانائی کی صلاحیت کو اجاگر کیا


