بدھ, جنوری 14, 2026
No menu items!
No menu items!
ہومتازہ ترینچین کے شمال مشرقی شہر چھانگ چھون میں ’’چلی چیری آئس اینڈ...

چین کے شمال مشرقی شہر چھانگ چھون میں ’’چلی چیری آئس اینڈ سنو فیسٹیول‘‘ کا آغاز ہو گیا

چین کے شمال مشرقی صوبے جی لِن کے شہر چھانگ چھون میں چھانگ چھون آئس اینڈ سنو ورلڈ میں ہفتے کے روز چیلئن چیری آئس اینڈ سنو فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔

تقریب کا اہتمام چیلئن چیری کمیٹی کی جانب سے کیا گیا تھا۔

چین کئی برسوں سے چلی کی چیریز کی سب سے بڑی منڈی رہا ہے۔

سال 2024 میں چلی کی چیری برآمدات 51 اعشاریہ 4 فیصد بڑھ کر 3 ارب 57 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جن میں سے 90 فیصد سے زائد چین کو بھیجی گئیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): کلاؤڈیا سولر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، چیلئن چیری کمیٹی

"ہم چاہتے تھے کہ اپنی مصنوعات یعنی چیریز کو چین میں بہت مقبول سرمائی کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں سے جوڑا جائے۔ یہ بہترین وقت تھا کہ ایسا کیا جائے۔ہماری چیریز چین میں سرد موسم کے دوران پہنچ رہی ہیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ پھلوں کی صنعت نے کھیلوں، سرد موسم اور چیریز کے درمیان تعلق قائم کیا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ایوان مارامبیو، صدر، چیلئن فروٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

"ہماری بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ چینی صارفین کو ایک بہترین تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ لاطینی امریکہ کے جن ممالک کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوا چلی ان میں شامل ہے۔ چین کی جانب سے سپلائی کے سلسلے کو بہتر بنانے کے نئے طریقے وضع کرنے کا انداز لاطینی امریکہ کے لوگوں خاص طور پر چلی کے لئے اپنی مصنوعات چینی صارفین تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔یہ ایک فائدہ مند صورت حال ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ یہ چلی اور چین کے درمیان تجارت کو بہتر بنانے کا انتہائی کامیاب طریقہ ثابت ہوگا۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): یو لو، نائب صدر، چائنہ چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف فوڈ اسٹف، نیٹو پروڈیوس اینڈ اینیمل بائی پروڈکٹس

"سردیوں میں ہمارے پاس مقامی موسمی پھلوں کی محدود اقسام ہوتی ہیں۔ چلی کی چیریز وہاں اس وقت کے موسم کے مطابق دستیاب ہوتی ہیں۔ تجارتی رابطوں، آزاد تجارتی معاہدےپر عملدرآمد میں تسلسل اور بہتر نقل و حمل کی بدولت ہم جنوبی امریکہ کے موسمی پھل سے اپنے آف سیزن میں بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔چیریز نے دونوں ممالک کے عوام کو قریب کیا ہے اور ایک ایسا پل قائم کیا ہے جس سے باہمی تفہیم اور دوستی کو فروغ مل رہا ہے۔”

چھانگ چھون، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چھانگ چھون میں چلی چیری آئس اینڈ سنو فیسٹیول کا آغاز ہو گیا

فیسٹیول کا مقصد چلی کی چیریز کو سرمائی کھیلوں سے جوڑنا ہے

چین کئی برسوں سے چلی کی چیریز کی سب سے بڑی منڈی ہے

سال 2024 میں چلی کی چیری برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا

برآمدات کا حجم 3 ارب 57 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

چینی منڈی کو 90 فیصد سے زائد چیریز فراہم کی گئیں

فیسٹیول نے چینی صارفین میں چیریز کی مقبولیت بڑھائی

بیلٹ اینڈ روڈ سپلائی چین کو مزید مضبوط بنا رہا ہے

چیریز چین اور چلی کے عوام کو قریب لا رہی ہیں

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!