بدھ, جنوری 14, 2026
ہومانٹرنیشنلوینزویلا میں امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے 32 فوجیوں کی میتیں...

وینزویلا میں امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے 32 فوجیوں کی میتیں جمعرات کو کیوبا پہنچیں گی

ہوانا (شِنہوا) کیوبا کی حکومت نے کہا ہے کہ وینزویلا میں امریکی حملے کے دوران ہلاک ہونے والے کیوبا کے 32 فوجی اہلکاروں کی میتیں جمعرات کو واپس وطن پہنچیں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان فوجیوں کی میتوں کو ہوانا کے جوز مارتی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک عسکری تقریب میں وصول کیا جائے گا، جہاں انہیں بعد ازمرگ خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

آخری رسومات کا جلوس رانچو بوئیروس ایونیوسے گزرتا ہوا انقلابی مسلح افواج کی وزارت کے صدر دفتر تک جائے گا۔

ہلاک ہونے والے فوجیوں کو ان کے آبائی علاقوں میں دفاع کے لئے جان دینے والوں کے قبرستانوں میں دفن کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!