امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے کی دھمکیوں کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے قطر کے العدید ایئر بیس پر سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کی رات العدید بیس سے کے سی 135ایئر ریفیولنگ ٹینکر اور بی 52 سٹرٹیجک بمبار طیاروں نے پروازیں کیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر کا العدید ایئربیس ایرانی سرحد سے 200سے 300کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔


