بدھ, جنوری 14, 2026
No menu items!
No menu items!
ہومتازہ ترینعلی بابا کا اے آئی چھوین اوپن سورس عالمی سطح پر ...

علی بابا کا اے آئی چھوین اوپن سورس عالمی سطح پر 70 کروڑ ڈاؤن لوڈز کے ساتھ سرفہرست

ہانگ ژو (شِنہوا) چھوین کی ٹیم نے بتایا ہے کہ علی بابا کے چھوین فیملی سے تعلق رکھنے والے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ماڈلز نے اس ماہ تک مشترکہ اے آئی پلیٹ فارم ہگنگ فیس پر 70 کروڑ ڈاؤن لوڈز ریکارڈ کئے جس سے یہ دنیا کا سب سے مقبول اوپن سورس اے آئی نظام بن گیا ہے۔

ہگنگ فیس کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2025 تک چھوین نے مجموعی ڈاؤن لوڈز کے لحاظ سے میٹا کے لاما ماڈل کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ اسی سال دسمبر میں چھوین کے ایک ہی ماہ کے ڈاؤن لوڈز اگلے 8 مقبول ترین ماڈلز میٹا، ڈیپ سیک، اوپن اے آئی، مسٹرال، این ویڈیا، ژیپو ڈاٹ اے آئی، مون شاٹ اور منی میکس کے مجموعی ڈاؤن لوڈز سے بھی زیادہ تھے۔

علی بابا نے 2023 میں اپنے چھوین ماڈلز کو اوپن سورس کیا اور عوام کے لئے مقامی طور پر تیار کردہ بڑے لینگویج ماڈل (ایل ایل ایم) جاری کرنے والی پہلی بڑی چینی ٹیک کمپنی بن گئی۔

چھوین فیملی تحریر اور مختلف نوعیت کے کام انجام دیتی ہے اور یہ 119 زبانیں اور علاقائی بولیاں سمجھتی ہے۔

اب تک علی بابا نے چھوین سیریز کے تحت تقریباً 400 ماڈلز اوپن سورس کئے ہیں اور ان سے ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد ذیلی ورژنز تیار ہو چکے ہیں۔ چھوین ٹیم کے مطابق یہ اعداد و شمار اس فیملی کو دنیا کا سب سے زیادہ فعال اوپن ایل ایل ایم بناتے ہیں۔

ٹیم نے بتایا کہ گزشتہ سال کی دوسری ششماہی سے چھوین کی عالمی ڈاؤن لوڈز کی شرح نمو پانچ بڑے اوپن سورس ماڈل فراہم کنندگان میں پہلے نمبر پر رہی ہے۔

چھوین ٹیم کے ایک محقق نے شِنہوا کو بتایا کہ ہمارا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ایل ایل ایمز کی کارکردگی کے دائرے کو مسلسل آگے بڑھایا جائے جبکہ اوپن سورس شفافیت کے عزم کو برقرار رکھا جائے تاکہ مصنوعی ذہانت دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کر سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!