بدھ, جنوری 14, 2026
No menu items!
No menu items!
ہومتازہ ترینچینی صدر کا اعلیٰ معیار اور مزید ٹھوس اقدامات کے...

چینی صدر کا اعلیٰ معیار اور مزید ٹھوس اقدامات کے ساتھ پارٹی کی خود احتسابی آگے بڑھانے پر زور

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اعلیٰ معیار اور مزید ٹھوس اقدامات کے ساتھ پارٹی کے سخت نظم و ضبط اور خود احتسابی کو آگے بڑھانے پر زور دیا ہے۔

شی جن پھنگ جو چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں سی پی سی کے 20 ویں مرکزی کمیشن برائے تادیبی معائنہ (سی سی ڈی آئی) کے پانچویں مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدر شی نے طاقت کو زیادہ بہتر اور موثر انداز میں ادارہ جاتی پنجرے میں قید کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور انسداد بدعنوانی کی مہم کو واضح فہم اور مضبوط عزم کے ساتھ آگے بڑھانے کا کہا تاکہ 15 ویں پانچ سالہ منصوبے (2026-2030) کے اہداف اور مقاصد کے حصول کے لئے مضبوط ضمانت فراہم کی جا سکے۔

شی نے نشاندہی کی کہ 2025 میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے پارٹی کے طرز عمل کو بہتر بنانے، دیانت داری برقرار رکھنے اور بدعنوانی کے خلاف لڑنے کی کوششوں کو تیز کیا جس کے نمایاں نتائج حاصل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف سخت موقف برقرار رکھنے اور بدعنوانی پنپنے کے حالات اور وجوہات کے خاتمے کے لئے کوششیں کی گئیں۔

صدر شی نے اس بات پر زور دیا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے بڑے فیصلوں اور منصوبوں پر عملدرآمد اس کے اختیار اور مرکزی و متحد قیادت کو برقرار رکھنے کے لئے ایک بنیادی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سطح پر پارٹی تنظیموں، ارکان اور عہدیداروں کو سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے مکمل اجلاس کے فیصلوں اور منصوبوں کو عملی اقدامات کے ذریعے نافذ کرنا چاہیے۔

انہوں نے زور دیا کہ قانون اور ضابطوں کے سامنے سب برابر ہیں، ان کی تعمیل میں کسی قسم کا استحقاق قبول نہیں اور قانون و ضابطوں کے نفاذ میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بدعنوانی کے خلاف جنگ ایک ایسی بڑی جدوجہد ہے جسے پارٹی ہارنے کی متحمل نہیں ہو سکتی اور اسے کبھی ہارنا بھی نہیں چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کے خلاف موجودہ صورتحال اب بھی سنگین اور پیچیدہ ہے اور بدعنوانی کی جڑیں ختم کرنے کا کام اب بھی مشکل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک مضبوط موقف برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ بدعنوان اہلکاروں کے پاس چھپنے کی کوئی جگہ نہ رہے۔

اجلاس میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے اراکین لی چھیانگ، ژاؤ لے جی، وانگ ہوننگ، کائی چھی اور ڈنگ شوئے شیانگ نے شرکت کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!