اتوار, جنوری 11, 2026
ہومانٹرنیشنلوینزویلا کا امریکہ کے ساتھ "ابتدائی نوعیت" کا سفارتی عمل شروع کرنے...

وینزویلا کا امریکہ کے ساتھ "ابتدائی نوعیت” کا سفارتی عمل شروع کرنے کا اعلان

کراکس (شِنہوا) وینزویلا نے امریکی حکومت کے ساتھ "ابتدائی نوعیت” کا سفارتی عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وینزویلا کے وزیر خارجہ یوان گِل نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کئے گئے ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ ان مذاکرات کا مقصد "جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اثرات” اور وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی امریکی تحویل کے معاملے سے نمٹنا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق یہ ابتدائی مکالمہ "باہمی دلچسپی کے امور پر ایک عملی ایجنڈے” کا بھی احاطہ کرے گا۔

وزارت خارجہ نے مزید بتایا کہ اس تناظر میں امریکی محکمہ خارجہ کے حکام پر مشتمل ایک وفد اس وقت وینزویلا میں موجود ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!