پیر, جنوری 12, 2026
ہومانٹرٹینمنٹخوبصورت مسکراہٹ کیلئے دانتوں کی صفائی، مناسب دیکھ بھال ضروری ہے، مادھوری...

خوبصورت مسکراہٹ کیلئے دانتوں کی صفائی، مناسب دیکھ بھال ضروری ہے، مادھوری ڈکشٹ

بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہ خوبصورت مسکراہٹ برقرار رکھنے کیلئے دانتوں کی باقاعدہ صفائی اور مناسب دیکھ بھال ضروری ہے۔

ایک تقریب کے دوران اداکارہ نے دانتوں کی صحت و نگہداشت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ دانت صاف کرنے، منہ کی صفائی کا خیال رکھنے اور متوازن غذا کو اپنی روٹین کا اہم حصہ سمجھتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں دن میں دو بار دانتوں میں برش کرتی ہوں کیونکہ خوبصورت مسکراہٹ برقرار رکھنے کیلئے دانتوں کی باقاعدہ صفائی اور مناسب دیکھ بھال بے حد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچے بھی دن میں دو بار دانت برش کریں، ہر چھ ماہ بعد دانتوں کی مکمل صفائی بھی کروانی چاہئے کیونکہ دانتوں کی اچھی صحت نہ صرف ظاہری حسن میں اضافہ بلکہ مجموعی صحت پر بھی مثبت اثر ڈالتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!