اتوار, جنوری 11, 2026
ہومانٹرنیشنلوینزویلا پر امریکی حملے کے متعلق خاموشی اختیار کرنے پر جاپانی وزیراعظم...

وینزویلا پر امریکی حملے کے متعلق خاموشی اختیار کرنے پر جاپانی وزیراعظم کے خلاف احتجاج

ٹوکیو (شِنہوا) جاپانی باشندوں کی ایک بڑی تعداد نے وزیراعظم سنائی تاکائیچی کی جانب سے وینزویلا پر امریکی حملے کے متعلق کوئی واضح موقف اختیار نہ کرنے اور ان کی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ متعدد خطرناک عسکری پالیسی اقدامات اٹھانے کے خلاف دارالحکومت ٹوکیو میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

متعدد شہری تنظیموں کی جانب سے کیا جانے والا احتجاج مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے شروع ہوا۔ مظاہرین نے اپنے مطالبات پر مبنی مختلف کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر ’’طاقت سے امن قائم نہیں ہو سکتا‘‘،’’ہم ایسی سیاست چاہتے ہیں جو آئین کی پاسداری کرے‘‘ اور ’’کرہ ارض پر کہیں بھی جنگ نہیں ہونی چاہیے‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے وینزویلا کے خلاف واشنگٹن کی جبری کارروائی کی مذمت کی اور تاکائیچی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس معاملے پر واضح اور ذمہ دارانہ بیان دے۔ انہوں نے جاپان کےغیر جوہری اصولوں میں ترمیم کرنے اور دیگر عسکری پالیسیوں کے حوالے سے تاکائیچی کے ارادوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔

مظاہرے میں شرکت کرنے والی ایک خاتون موریا نے شنِہوا کو بتایا کہ امریکہ کی یہ کارروائی واضح طور پر بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور تاکائیچی کو دوٹوک انداز میں یہ کہنا چاہیے تھا کہ جاپان کسی ایسے ملک کے ساتھ اتحاد نہیں کر سکتا جو طاقت کے استعمال کا سہارا لے اور ایسے ملک کے ساتھ مل کر لڑ نے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا۔

مظاہرے میں شریک ایک اور خاتون موتوکو کاٹو نے کہا کہ وہ تاکائیچی سے وابستہ تمام تر توقعات ختم کر چکی ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جاپان کو وینزویلا کی صورتحال پر واضح طور پر مخالفت کا اظہار کرنا چاہیے تھا لیکن وزیراعظم خاموش رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ آواز نہیں اٹھاتے تو یہ رضامندی اور تائید کے مترادف ہوتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!