اتوار, جنوری 11, 2026
ہومانٹرنیشنلانٹرنیشنل سپیس سٹیشن میں خلاباز کی طبیعت ناساز

انٹرنیشنل سپیس سٹیشن میں خلاباز کی طبیعت ناساز

انٹرنیشنل سپیس سٹیشن میں خلاباز کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث عملے کو زمین پر واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق خلا باز کی حالت مستحکم ہے تاہم طبی وجہ واضح نہیں ہوسکی۔

ناسا کا کہنا تھا کہ ممکنہ خطرے کے پیش نظر چار رکنی عملہ آئندہ چند دنوں میں زمین پر واپس آئیگا، عملے میں امریکا کے 2، جاپان اور روس کا ایک ایک خلاباز شامل ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسوقت 7 خلاباز خلائی سٹیشن پر کام کر رہے ہیں، تازہ ترین عملہ گزشتہ سال اگست میں خلائی سٹیشن پہنچا تھا۔ میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل سپیس سٹیشن کی تاریخ میں طبی وجوہات پر یہ پہلی واپسی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!