اتوار, جنوری 11, 2026
ہومانٹرنیشنلماحولیاتی تعاون سے پیچھے ہٹنا امریکہ کی معیشت کے لئے نقصان دہ...

ماحولیاتی تعاون سے پیچھے ہٹنا امریکہ کی معیشت کے لئے نقصان دہ ہوگا، اقوام متحدہ ماحولیاتی سربراہ

برلن(شِنہوا)اقوام متحدہ فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کے ایگزیکٹو سیکرٹری سائمن سٹیل نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی سے دستبرداری کے فیصلے سے امریکہ کی سلامتی اور خوشحالی میں کمی آئے گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت جب دوسری اقوام مل جل کر آگے بڑھ رہی ہیں، عالمی قیادت، موسمیاتی تعاون اور سائنس سے پیچھے ہٹنے کا یہ حالیہ فیصلہ صرف امریکی معیشت، ملازمتوں اور معیار زندگی کو نقصان پہنچا سکتا ہے کیونکہ جنگلات میں آتشزدگی، سیلاب، بڑے طوفانوں اور قحط سالی کی صورتحال تیزی سے بدتر ہو رہی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ یہ اقدام امریکہ کے گھریلو صارفین اور کاروباروں پر شدید مالی بوجھ ڈالے گا۔ اس کا مطلب ہوگا کہ امریکی گھریلو صارفین اور کاروباروں کے لئے توانائی، خوراک، ٹرانسپورٹ اور بیمہ کی سہولیات مہنگی ہو جائیں گی، یہ سب اس وقت ہوگا جب قابل تجدید توانائی خام ایندھن کے مقابلے میں مسلسل سستی ہو رہی ہے، ہر سال موسمیاتی تبدیلی سے آنے والی آفات امریکی فصلوں، کاروباروں اور بنیادی ڈھانچے کو سخت نقصان پہنچا رہی ہیں اور تیل، کوئلے اور گیس کی غیر یقینی صورتحال مزید تنازعات، علاقائی عدم استحکام اور جبری ہجرت کو جنم دے رہی ہے۔

انہوں نے امریکی پیداواری شعبے میں ملازمتیں کم ہونے کے متعلق بھی خبردار کیا، کیونکہ دوسری بڑی معیشتیں اپنی صاف توانائی کی سرمایہ کاری بڑھا رہی ہیں جو معاشی ترقی اور توانائی کی سلامتی کو تقویت دے رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!