ڈنمارک نے خبردار کیا ہے کہ گرین لینڈ پر حملے کی صورت میں گولی پہلے مارینگے سوال بعد میں پوچھیں گے۔
اپنے ایک بیان میں ڈنمارک کے وزیر دفاع نے گرین لینڈ پر حملے کی صورت میں امریکا کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرین لینڈ ڈنمارک کے اندر ایک خود مختار علاقہ ہے ،حملہ ہوا تو مسلح افواج احکامات کا انتظار کئے بغیر فوری جواب دیں گی۔
اس سے قبل 7 یورپی ممالک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ گرین لینڈ کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حق صرف گرین لینڈ اور ڈنمارک کو حاصل ہے۔


