اتوار, جنوری 11, 2026
ہومانٹرنیشنلآذربائیجان کا غزہ کیلئے عالمی امن فوج میں شامل ہونے سے انکار

آذربائیجان کا غزہ کیلئے عالمی امن فوج میں شامل ہونے سے انکار

آذربائیجان نے بھی غزہ کیلئے عالمی امن فوج میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے شامل نہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکا ملک اپنی سرحدوں سے باہر غزہ سمیت کہیں بھی کسی بھی امن مشن میں فوجی دستہ بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آذربائیجان غزہ میں امن فوج کے آپریشن کے بارے میں سوالات کی فہرست کیساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی انتظامیہ کیساتھ رابطے میں تھا، میں آذربائیجان سے باہر کسی اور ملک میں فوج بھیجنے پر بالکل بھی غور نہیں کر رہا ہوں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آذری حکومت کے ایک عملدار نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ آذربائیجان اس طرح کے آپریشن کیلئے کوئی فوجی فراہم نہیں کریگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!