جمعرات, جنوری 8, 2026
ہومانٹرنیشنلوینزویلا کے صدر مادورو کا امریکی عدالت میں اپنے اوپر عائد الزامات...

وینزویلا کے صدر مادورو کا امریکی عدالت میں اپنے اوپر عائد الزامات سے انکار

نیویارک (شِنہوا) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے نیویارک میں اپنی پہلی عدالتی پیشی کے دوران امریکہ کی جانب سے عائد کردہ تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خود کو بے قصور قرار دیا ہے۔

عدالت کے اندر موجود میڈیا کے مطابق مادورو نے عدالت سے کہا کہ میں بے قصور ہوں، میں نے کوئی جرم نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں کراکس میں ان کے گھر سے اغوا کیا گیا اور وہ اب بھی وینزویلا کے صدر ہیں۔

مادورو کی اہلیہ سیلیا فلورس نے بھی عدالت میں کہا کہ وہ امریکہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے مکمل طور پر بے قصور ہیں۔

مادورو کے خلاف مقدمے کی اگلی سماعت 17 مارچ کو مقرر کی گئی ہے۔

عدالت کے باہر جمع مظاہرین نعرے لگا رہے تھے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "مادورو کو رہا کرو”، "وینزویلا کے خلاف جنگ نہیں” اور "امریکہ وینزویلا سے دور رہے” جیسے نعرے درج تھے۔

مظاہرین میں شامل ایک خاتون سڈنی لونگ نے شِنہوا کو بتایا کہ یہ الزامات مکمل طور پر بے بنیاد اور ناقابل قبول ہیں۔ ہم کسی خودمختار ملک میں اس قسم کی مداخلت کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے صدر کو اغوا کرنا سرخ لکیر عبور کرنے کے مترادف ہے۔ یہ یقیناً بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!