جمعرات, جنوری 8, 2026
ہومانٹرنیشنلامریکی قانون سازوں کی وینزویلا پر ٹرمپ انتظامیہ کے فوجی حملے پر...

امریکی قانون سازوں کی وینزویلا پر ٹرمپ انتظامیہ کے فوجی حملے پر شدید تنقید

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی قانون سازوں نے جماعتی اختلافات سے بالاتر ہو کر گزشتہ ہفتے کے آخر میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وینزویلا پر کیے گئے فوجی حملے کی مخالفت یا اس پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

نیو ہیمپشائر سے ڈیموکریٹ سینیٹر جینی شاہین جو سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کی سینئر رکن ہیں نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وینزویلا کی سرزمین پر سخت اور غیر معمولی فوجی آپریشن مکمل طور پر اس کے خلاف ہے جو ان کی کابینہ نے بار بار کانگریس کو بریفنگ میں بتایا اور یہ امریکی عوام کی ظاہر کردہ خواہشات کے بھی منافی ہے۔

شاہین نے مزید کہاانتظامیہ نے اپنی کارروائیوں کے لیے3 مختلف اور ایک دوسرے سے متضاد وضاحتیں پیش کر کے مسلسل امریکی عوام اور ان کے منتخب نمائندوں کو گمراہ کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں نیو جرسی سے ڈیموکریٹ سینیٹر اینڈی کِم نے کہاچند ہفتے پہلے وزیر خارجہ روبیو اور وزیر دفاع ہیگ سیتھ نے ہر سینیٹر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا تھا کہ یہ کارروائی حکومت کی تبدیلی کے بارے میں نہیں ہے۔ اُس وقت بھی مجھے ان پر یقین نہیں تھا اور اب ہم دیکھ رہے ہیں کہ انہوں نے کانگریس سے کھلے عام جھوٹ بولا۔

کِم نے کہاٹرمپ نے مسلح تنازعے کے لیے آئینی طور پر لازمی منظوری کے عمل کو اس لیے مسترد کیا کیونکہ انتظامیہ جانتی ہے کہ امریکی عوام کی بھاری اکثریت ایک اور جنگ میں الجھنے کے خطرے کو مسترد کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وینزویلا اور خطے میں موجود امریکیوں کو خطرے میں ڈال دےگا اور دنیا بھر کے طاقتور رہنماؤں کو ایک نہایت خوفناک اور تشویشناک پیغام دیتا ہے کہ کسی سربراہِ مملکت کو نشانہ بنانا امریکی حکومت کے لیے ایک قابلِ قبول پالیسی ہے۔

کولوراڈو سے ڈیموکریٹ کانگریس مین جیسن کرو جو ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی اور ہاؤس انٹیلیجنس کمیٹی کے رکن ہیں نے ایکس پر لکھاکہ ٹرمپ انتظامیہ نے وینزویلا کے معاملے پر بار بار کانگریس اور امریکی عوام سے جھوٹ بولا۔ بارہا حکام نے گواہی دی کہ یہ حکومت کی تبدیلی کے بارے میں نہیں ہے۔

کرو نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی امریکہ کی ساکھ کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا چکے ہیں۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ یہ معاملہ ایک اور قوم سازی کی تباہ کن مہم میں تبدیل نہ ہو جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!