جمعرات, جنوری 8, 2026
ہومتازہ ترین2025 میں چین کے شہری ہوا بازی شعبے کی مستحکم ترقی

2025 میں چین کے شہری ہوا بازی شعبے کی مستحکم ترقی

بیجنگ (شِنہوا) چین کی قومی شہری ہوابازی ورک کانفرنس میں منگل کو جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق 2025 میں چین کی شہری ہوابازی صنعت نے ترقی کی مستحکم رفتار برقرار رکھی اور تمام اہم اعشاریوں نے مضبوط نمو دکھائی۔

چین کی شہری ہوا بازی انتظامیہ (سی اے اے سی) نے اعلان کیا ہے کہ صنعت نے 2025 میں نقل وحمل کا 164.08ارب ٹن-کلومیٹر مجموعی حجم حاصل کیا۔ یہ شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.5 فیصد زیادہ ہے۔

سی اے اے سی کے اعداد شمار کے مطابق 2025میں 77 کروڑ مسافروں نے فضائی سفر کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.5 فیصد زیادہ ہے۔ مال برداری اور ڈاک کا حجم ایک کروڑ 17 لاکھ ٹن رہا۔ یہ شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 13.3 فیصد زیادہ رہی۔

ورک کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی اے اے سی کے سربراہ سونگ ژی یونگ نے کہا کہ 2025 میں صنعت نے مجموعی طور پر ترقی کا مستحکم رجحان برقرار رکھا اور اہم مقاصد اور اہداف مکمل کئے گئے۔

سونگ کے مطابق 2025 میں بین الاقوامی مسافروں کی آمدورفت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 21.6 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال وسطی ایشیا، مغربی ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ سے مسافروں کا حجم بالترتیب 59.3 فیصد، 33.4 فیصد، 39 فیصد اور 108.6 فیصد رہا۔

صنعت نے 2025 میں 6.5 ارب یوآن (تقریباً 92 کروڑ 62 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالر) کامجموعی منافع حاصل کیا جو بہتر کاروباری کارکردگی ظاہر کرتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!