اتوار, جنوری 11, 2026
ہومانٹرنیشنلروسی مشرق بعید خطے کی چینی سرمایہ کاروں کو نئے ترغیبی نظام...

روسی مشرق بعید خطے کی چینی سرمایہ کاروں کو نئے ترغیبی نظام سے فائدہ اٹھانے کی دعوت

ولادی ووستوک، روس (شِنہوا) روس کے وزیر برائے ترقی مشرق بعید و قطب شمالی الیکسی چیکونکوف نے کہا ہے کہ روس بین الاقوامی سرمایہ کاروں خصوصاً چین سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ جدید بین الاقوامی ترقیاتی زونز (آئی اے ڈیز) کے تحت متعارف کرائے گئے سرمایہ کاری کے نئے ترغیبی نظام سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

روس کے مشرق بعید کے لئے نیا ترجیحی نظام یکم جنوری 2026 سے نافذ ہو گیا ہے۔ چیکونکوف نے شِنہوا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ پہلے متعارف کرائے گئے ترجیحی نظاموں کے برعکس آئی اے ڈیز خاص طور پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے بنائے گئے ہیں جو نمایاں مراعات فراہم کرتے ہیں۔

چیکونکوف کے مطابق آئی اے ڈیز میں کام کرنے والے اداروں کو وسیع مراعاتی پیکیج فراہم کیا جاتا ہے، جن میں 10 سال کے لئے کارپوریٹ منافع پر صفر ٹیکس، سماجی بیمہ کے لئے روسی اوسط سے کہیں کم شرح، بنیادی شہری سہولتوں کے ساتھ زمین کے پلاٹس تک رسائی اور فری کسٹمز زون کا نظام شامل ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ آئی اے ڈیز کی سب سے بڑی خصوصیت سرمایہ کاروں کو طویل مدتی استحکام کی ضمانت فراہم کرنا ہے جس کے تحت ٹیکس اور ضابطے کی شرائط پورے منصوبے کی مدت کے دوران زیادہ سے زیادہ 15 سال تک تبدیل نہیں ہوں گی۔ اس کے علاوہ مقیم کمپنیوں کی تجارتی معلومات کو خصوصی تحفظ حاصل ہوگا۔

چیکونکوف کا کہنا ہے کہ چینی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کے لئے روس کے مشرق بعید کے اہم فوائد میں چین کے ساتھ جغرافیائی قربت، ٹیکس مراعات اور دیگر ترجیحی سہولیات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چین-روس جامع تزویراتی شراکت داری نے دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون، وسائل کی پروسیسنگ، نقل و حمل اور لاجسٹکس کے مشترکہ منصوبوں کی مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔

وزیر نے مزید کہا کہ روس اعلیٰ ٹیکنالوجی پر مبنی مینوفیکچرنگ کے شعبے میں چین اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے لئے تیار ہے اور کان کنی اور زراعت کے لئے آلات کی تیاری کے حوالے سے چینی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا خواہاں ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!