پیر, جنوری 5, 2026
ہومتازہ ترینسالِ نو، چین کی ویزا فری پالیسی نے غیر ملکی سیاحوں کی...

سالِ نو، چین کی ویزا فری پالیسی نے غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ کر دیا

چین نے گزشتہ سال غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد کو خوش آمدید کہا اور 48 ممالک کے شہریوں کے لئے اپنی یکطرفہ ویزا فری پالیسی میں مزید وسعت دی ہے۔

سال 2025 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں دو کروڑ سے زائد غیر ملکی سیاح ویزا کے بغیر چین آئے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 50 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): برازیلین سیاح

"ہم یہاں 21 دن سے ہیں۔ چین کے سفر میں یہ آخری شہر ہے جہاں ہمارا قیام ہے۔ ہمیں یہاں سب کچھ بہت پسند آیا۔ چین کے لوگ بہت رحمدل ہیں۔ ہر چیز بےحد خوبصورت ہے اور ہم بہت لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ حیرت انگیز ملک ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ترک سیاح

"یہ نمایاں طور پر ایک ثقافتی شہر ہے۔ ہمیں شہر کی ساخت پسند آئی۔

ہمیں یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی اور دوستانہ رویےنے بہت متاثر کیا اور ہمیں ورطہ حیرت میں بھی ڈال دیا۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): نائیجیرین سیاح

"میں یویوآن گارڈن اور بند گئی ہوں۔ رات کے وقت بند پر چلنا بہت رومانوی ہے۔ شہر کے وسیع مناظر دیکھنے کے لئے وہاں جانا واقعی بہت ہی اچھا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): روسی سیاح

"چین روس اور یورپ سے بالکل مختلف ہے۔ میرے لئے یہ ایک نیا تجربہ ہے۔ سب کچھ مختلف ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں بہت تجسس میں ہوں اور مزید دیکھنا چاہتی ہوں۔”

ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): برازیلین سیاح

"چین ابھی برازیل میں بہت مقبول ہے۔ بہت سے لوگ یہاں سفر کر رہے ہیں اور آن لائن پوسٹ کر رہے ہیں۔ لوگ تجسس میں ہیں۔

میرا خیال ہے کہ آئندہ چند ہی برسوں میں برازیل کے شہریوں کے لئے یہ ایک اہم سیاحتی مقام بن جائے گا۔”

ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): نائیجیرین سیاح

"چین ترقی کر رہا ہے اور بڑھ رہا ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہاں ہمارے لئے بہت مواقع ہیں۔ اسی لئے ہمارے منصوبے مستقبل قریب میں بھی چین کے گرد گھومتے رہیں گے۔”

شنگھائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!