ہائیکو(شِنہوا) ڈیپ سی نمبر ایک نامی چین کے سب سے بڑے آف شور گیس فیلڈ نے پیداوار شروع ہونے کے بعد حال ہی میں خام تیل کی 100 ویں کھیپ کی ترسیل مکمل کر لی ہے۔ یہ اعلان چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن (سی این او او سی) نے کیا۔
2025 میں اس فیلڈ سے تیل اور گیس کی مجموعی پیداوار 45 لاکھ ٹن تیل کے مساوی سے تجاوز کر گئی جو ایک درمیانے درجے کے زمینی آئل فیلڈ کی پیداوار کے برابر ہے۔
اس منصوبے پر 2 مراحل میں عملدرآمد کیا گیا جن میں بالترتیب 2021 اور 2025 میں پیداوار کا آغاز ہوا۔
اس منصوبے کا دوسرا مرحلہ اب تک ملک میں گہرے سمندر میں گیس کی ترقی کا سب سے مشکل منصوبہ ہے، کیونکہ یہ ملک میں آف شور تلاش میں اب تک کے سب سے زیادہ درجہ حرارت اور دباؤ میں کام کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ یہ چین کا سب سے گہرا گیس ترقیاتی منصوبہ بھی ہے، جو ایک ہزار 500 میٹر سے زائد گہرے پانی میں کام کر رہا ہے۔
ڈیپ سی نمبر ون گیس فیلڈ اس وقت روزانہ ایک کروڑ 50 لاکھ مکعب میٹر قدرتی گیس اور ایک ہزار 600 ٹن سے زائد کنڈینسیٹ تیل پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


