پیر, جنوری 5, 2026
ہومتازہ ترینماحول دوست، سمارٹ اور جامع: چین کے پہاڑی علاقوں میں نئی ایکسپریس...

ماحول دوست، سمارٹ اور جامع: چین کے پہاڑی علاقوں میں نئی ایکسپریس وے سرنگ سازی کی کہانی

چھنگ دو (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے پہاڑی علاقوں کو ملانے والی ایک ایکسپریس وے ٹریفک کے لئے کھول دی گئی، جس سے خطے کے رابطوں اور دیہی علاقوں کی ترقی کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

152 کلومیٹر طویل یہ روٹ لے شان شہر کی مابیان یی خودمختار کاؤنٹی کو لیانگ شان یی خودمختار پریفیکچر کی ژاؤ جوئے کاؤنٹی سے ملاتا ہے، جس سے دونوں کاؤنٹیوں کے درمیان سفر کا وقت پانچ گھنٹے سے ڈیڑھ گھنٹے تک کم ہو گیا ہے اور ژاؤ جوئے سے صوبائی دارالحکومت چھنگ دو تک کا سفر 9 گھنٹے سے 4 گھنٹے تک محدود ہو گیا ہے۔

کیچڑ اور پانی کے اچانک داخلے جیسے مسائل اور خطرات کے باوجود اس منصوبے میں کل سرمایہ کاری تقریباً 33.5 ارب یوآن (تقریباً 4.77 ارب امریکی ڈالر) ہے اور اس کے ذریعے سب سے بلند مقام پر 2 ہزار 90 میٹر بلندی تک سڑکیں فراہم کی گئی ہیں۔ اس کے ٹھیکیدار گروپ شوڈاؤ انویسٹمنٹ کے مطابق اس کا تقریباً 82 فیصد حصہ پل اور سرنگوں پر مشتمل ہے۔

اس ایکسپریس وے کی نمایاں خصوصیات میں ماحول دوست تعمیر، سمارٹ آپریشن اور جامع ترقی شامل ہیں۔

چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کی موچھوان کاؤنٹی میں لے شان- شی چھانگ ایکسپریس وے کا فضائی منظر-(شِنہوا)

دالیانگ اور شیاؤلیانگ پہاڑیوں کے علاقے سے گزرنے والی ایکسپریس وے ماحول کے لحاظ سے حساس ہے، جہاں وسیع غیر آباد علاقے، ماحولیاتی جنگلاتی علاقے اور قدرتی تحفظ گاہیں موجود ہیں۔

شوڈاؤ انویسٹمنٹ گروپ کے پروجیکٹ انچارج ژو لی ژونگ نے بتایا کہ منصوبے کی تیاری کے دوران ماحولیاتی نظام کے تحفظ کی خاطر اس بات کی کوشش کی گئی کہ تعمیراتی کام ماحولیاتی ریڈ لائن قرار دیئے گئے علاقوں اور نایاب پودوں کی گھنی تقسیم والے علاقوں سے گریز کرتے ہوئے انجام دیا جائے۔

مثال کے طور پر ڈاؤ کے تقریباً 2ہزار 900 درخت ایک حفاظتی منصوبے کے تحت منتقل کرکے ان کی افزائش کی گئی جس کی وجہ سے سڑک کے 40 کلومیٹر کے ایک سیکشن کے زیادہ تر حصوں کی تعمیر میں ایک سال سے زیادہ تاخیر ہوئی جبکہ اس منصوبے کی لاگت 6 کروڑ یوآن سے زیادہ رہی۔

جیسے ہی سردیوں کا موسم آتا ہے برف سڑکوں پر جم سکتی ہے اور پہاڑی علاقوں میں ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کر سکتی ہے جس کی موٹائی 20 سینٹی میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔ ڈرائیونگ کے خطرات کم کرنے کے لئے ایک ذہین گرم پائپ نظام سڑک کے نیچے "ہیٹر” کی طرح کام کرتا ہے اور برف پگھلاتا ہے۔

شوداؤ انویسٹمنٹ گروپ کے انجینئر وانگ یوآن ہونگ کے مطابق گرم پائپس سڑک کے مرکز کے نیچے نصب کئے گئے ہیں۔ جب سینسر کم درجہ حرارت یا برفباری کی نشاندہی کرتے ہیں تو نظام خود بخود ایئر سورس گرم پمپ کو فعال کر دیتا ہے تاکہ سڑک کے وہیل ٹریک زونز کا درجہ حرارت ایک سے 2 ڈگری پر برقرار رہے۔

2024 کے آخر تک چین میں ایکسپریس ویز کی کل لمبائی ایک لاکھ 91 ہزار کلومیٹر سے تجاوز کر گئی تھی جس نے 2 لاکھ سے زائد آبادی والے 99 فیصد شہروں کو سہولت پہنچائی۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق 2025 کے آخر تک مزید تقریباً 8 ہزار کلومیٹر ایکسپریس ویز عالمی ٹرانسپورٹ پاور ہاؤس کے نیٹ ورک میں شامل ہونے کی توقع ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!