پیر, جنوری 5, 2026
ہومتازہ ترینچین کے شین ژو-21 کے خلا نوردوں کی خلا سے نئے سال...

چین کے شین ژو-21 کے خلا نوردوں کی خلا سے نئے سال کی مبارکباد

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اس وقت مدار میں موجود تیان گونگ خلائی سٹیشن پر مقیم شین ژو-21 مشن کے خلانوردوں نے نئے سال کی مناسبت سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ملک بھر کے عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مشن کمانڈر ژانگ لو، جو خلا میں دوسری بار نیا سال منانے والے پہلے چینی خلاباز بن گئے ہیں، نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی طاقت ہی ہمارے خلائی سفر کی بنیاد اور ضمانت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی وہ وطن عزیز کے اوپر سے گزرتے ہوئے نیچے وسیع و عریض مناظر کو دیکھتے ہیں تو انہیں اکثر ایک مشہور گیت کے بول یاد آ جاتے ہیں ’’میں ہر پہاڑ کے لئے گاتا ہوں، میں ہر دریا کے لئے گاتا ہوں۔‘‘

فلائٹ انجینئر وو فی، جو اپنے پہلے خلائی مشن پر ہیں، نے اطلاع دی کہ عملے نے حال ہی میں خلائی سٹیشن کی سہولیات کے معائنے کا ایک اور مرحلہ مکمل کیا ہے۔ مدار میں موجود اپنے اس "گھر” کے مستحکم آپریشن کو یقینی بنانا ان کا فرض بھی ہے اور قوم و عوام سے کیا گیا ایک پختہ عہد بھی ہے۔

پے لوڈ اسپیشلسٹ ژانگ ہونگ ژانگ نے پہلی بار خلا سے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ ہر کوئی نئے سال کی خوشیاں منائے اور سب کے خواب سچ ثابت ہوں۔

31 اکتوبر 2025 کو شین ژو-21 انسان بردار خلائی جہاز کو جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے روانہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد شین ژو-21 اور شین ژو-20 کے خلانوردوں نے مدار میں خلانوردوں کی ذمہ داریوں کا چین کا ساتواں تبادلہ مکمل کیا۔ 9 دسمبر کو شین ژو-21 کے خلانوردوں نے اپنے مشن کے تحت خلائی چہل قدمی کے پہلے مرحلے کو مکمل کیا۔

نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی شین ژو-21 کے خلانورد مزید خلائی چہل قدمیاں انجام دینے کا منصوبہ رکھتے ہیں جن میں خلا نوردوں اور تجرباتی پے لوڈز دونوں شامل ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ سائنسی تجربات اور تکنیکی آزمائشوں کا ایک سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!