پیر, جنوری 5, 2026
ہومتازہ تریننان جنگ قتلِ عام میں زندہ بچ جانے والی ایک اور خاتون...

نان جنگ قتلِ عام میں زندہ بچ جانے والی ایک اور خاتون کا انتقال، رجسٹرڈ متاثرین کی تعداد 23 رہ گئی

نان جنگ(شِنہوا)جاپانی حملہ آوروں کی طرف سے کئے جانےوالے نان جنگ قتل عام کے متاثرین کے یادگاری ہال نے کہا ہے کہ نان جنگ قتل عام کے دوران بچ جانے والی پان چھیاؤ یِنگ گزشتہ روز 95 سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔

چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے دارالحکومت نان جنگ میں قائم یادگاری ہال نے بتایا کہ اس خاتون کی وفات کے بعد سانحے میں بچنے والے رجسٹرڈ افراد کی تعداد کم ہو کر 23 رہ گئی ہے۔

نان جنگ قتل عام تاریخ کے اس دور کو کہا جاتا ہے جو اس وقت شروع ہوا تھا جب جاپانی فوج نے 13 دسمبر 1937 کو اس وقت کے چینی دارالحکومت پر قبضہ کیا۔ چھ ہفتوں کے عرصے میں جاپانی جارحین نے تقریباً 3 لاکھ چینی شہریوں اور غیر مسلح فوجیوں کو قتل کیا، جو دوسری جنگ عظیم کے سب سے سفاک واقعات میں سے ایک تھا۔

1937 میں پان صرف 6 سال کی تھیں جب جاپانی فوجیں نان جنگ میں داخل ہوئی تھیں۔ وہ اس موقع پر باورچی خانے کے چولہے کے اندر چھپ گئی تھیں۔ انہوں نےجاپانی فوجیوں کی طرف سے اپنے دادا، والد اور رشتے دار کو سنگینوں کے وار سے قتل کرتے ہوئے دیکھا تھا۔

گزشتہ برسوں میں اس سانحے میں زندہ بچ جانے والے متعدد رجسٹرڈ افراد انتقال کر گئے ہیں، ان لوگوں کی تعداد مسلسل کم ہو رہی ہے جو قتل عام کے بارے میں اپنی عینی شہادتیں یا آنکھوں دیکھا حال پیش کر سکتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!