بدھ, جنوری 7, 2026
ہومانٹرٹینمنٹنئے سال کے پہلے دن ایسی تصویر دیکھنا خوش آئند، علی ظفر

نئے سال کے پہلے دن ایسی تصویر دیکھنا خوش آئند، علی ظفر

بین الاقومی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور بھارتی وزیر خارجہ جے ایس شنکر کی ملاقات کو نئے سال کی آمد پر خوشگوار قرار دیدیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تصویر شیئر کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ نئے سال کے پہلے دن ایسی تصویر دیکھنا خوش آئند ہے، دونوں ممالک ماضی کی کشیدگی اور منفی آوازوں سے آگے بڑھتے ہوئے پائیدار امن کی جانب قدم بڑھائینگے، اگر دونوں فریق نفرت انگیز بیانیہ، ٹرولز، منفی سوچ رکھنے والوں اور تخریبی عناصر کے شور سے نکل کر آگے بڑھیں تو اربوں لوگوں کیلئے خوشحالی اور ترقی کے نئے دروازے کھل سکتے ہیں، ہمیں توقع ہے کہ 2026وہ سال ہو جو امن و ترقی لیکر آئے، انہوں نے مصافحہ کی تصویر کو پاک بھارت کرکٹ ہینڈ شیک تنازع میں نیا موڑ بھی قرار دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!