منگل, جنوری 6, 2026
ہومپاکستانراولپنڈی، ریلوے انتظامیہ کا آپریشن، کروڑوں روپے مالیت کی ریلوے اراضی واگزار

راولپنڈی، ریلوے انتظامیہ کا آپریشن، کروڑوں روپے مالیت کی ریلوے اراضی واگزار

ریلوے انتظامیہ نے راولپنڈی میں گرینڈ آپریشن کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی ریلوے اراضی واگزار کرالی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ڈویژنل انجینئر-I،ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ اور ایس پی ریلوے پولیس کی سربراہی میں کی گئی کارروائی کے دوران ریلوے اراضی پر غیر قانونی طور پر قائم 11 کمرشل دکانوں کو مکمل یا جزوی طور پر مسمار کر دیا گیا تاہم انسانی بنیادوں کو مدنظر رکھتے ہوئے چند رہائشی و کمرشل حصوں کو مکمل منہدم نہیں کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کی مجموعی طور پر 3509 مربع فٹ قیمتی ریلوے اراضی واگزار کرائی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ قومی اثاثوں کے تحفظ اور ریلوے اراضی سے تجاوزات کے مکمل خاتمے کیلئے کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی، کسی غیر قانونی قبضے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!