پیر, جنوری 5, 2026
ہومتازہ ترینچین میں نئے سال کی تعطیلات کے پہلے دن بین العلاقائی...

چین میں نئے سال کی تعطیلات کے پہلے دن بین العلاقائی سفر میں 20 فیصد اضافہ

بیجنگ(شِنہوا)نئے سال کی تین روزہ تعطیلات کے پہلے دن ملک بھر میں 20 کروڑ 70 لاکھ بین العلاقائی سفری دورے ریکارڈ کئے گئے۔ چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ یہ شرح گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 20.3 فیصد زیادہ ہے۔

سڑک کے ذریعے کئے جانے والے دوروں کی شرح سب سے زیادہ رہی۔ 18 کروڑ 62 لاکھ 80 ہزار افراد نے پہلے دن سڑک کے ذریعے سفر کیا جو گزشتہ سال کی نسبت 17.5فیصد زیادہ ہے۔

ریلوے کے ذریعے ایک کروڑ 85 لاکھ 60 ہزار افراد نے سفر کیا، یہ شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 67.9 فیصد زیادہ ہے۔بحری راستوں کے ذریعے 6 لاکھ 84 ہزار افرادنے سفری دورے کئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.9 فیصد زیادہ ہے جبکہ 19 لاکھ 50 ہزار افراد نے ہوائی جہازوں کے ذریعے سفر کیا۔ یہ شرح گزشتہ سال نئے سال کی تعطیلات کے پہلے دن کے مقابلے میں 10.3 فیصد کم ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق تعطیلات کے پہلے دن چین کے ڈاک کے شعبے نے45 کروڑ 10 لاکھ پارسل جمع کئے اور ملک بھر میں53 کروڑ 10 لاکھ پہنچائے گئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!