بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ایسے اقدام کو قبول نہیں کرے گا جو علیحدگی پسندی کے خلاف اس کے اقدامات میں رکاوٹ ڈالنے یا آبنائے تائیوان کے پار امن قائم رکھنے کے بہانے اس کے داخلی امور میں مداخلت کرنے کی کوشش کرے۔
چین کی وزارت دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤ گانگ نے یہ ردعمل اس وقت دیا جب میڈیا نے حالیہ فوجی مشقوں "جسٹس مشن-2025” کے حوالے سے تائیوان کے رہنما لائی چھنگ تے اور امریکہ، جاپان، آسٹریلیا اور فلپائن سمیت چند ممالک کے بیانات کے بارے میں سوال کیا۔
یہ فوجی مشقیں چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ذریعہ انجام دی گئی تھیں۔


