جمعہ, جنوری 9, 2026
ہومانٹرنیشنلچینی اور لاؤس کے مشترکہ گرڈ منصوبے نے بجلی کی ترسیل اور...

چینی اور لاؤس کے مشترکہ گرڈ منصوبے نے بجلی کی ترسیل اور تبدیلی کے منصوبے کا آغاز کر دیا

وینتیان(شِنہوا) لاؤس کے دارالحکومت وینتیان میں حال ہی میں بجلی کی ترسیل اور تبدیلی کے 230 کے وی تھاوینگ-مہاکسے منصوبے کی سنگ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی جس کے ساتھ الیکٹریسٹی دو لاؤس ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ (ای ڈی ایل-ٹی) کے آپریشن کے دوسرے سال کی سالگرہ بھی منائی گئی۔

چائنہ سدرن پاور گرڈ (سی ایس جی) اور لاؤس کی سرکاری کمپنی الیکٹریسٹی دو لاؤس (ای ڈی ایل) کے مشترکہ منصوبے ای ڈی ایل-ٹی کے زیر انتظام تھاوینگ-مہاکسے منصوبے کی تکمیل سے توقع ہے کہ یہ شمالی اور وسطی لاؤس کو ملانے والے پاور گرڈ کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ بجلی کی ترسیل کی کارکردگی اور نظام کے استحکام میں بہتری لائے گا۔

تقریب میں 100 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی جن میں لاؤس کے نائب وزیراعظم سلیومسائے کوماستھ، لاؤس کے نائب وزیر صنعت و تجارت چنتھابون سوکالون اور لاؤس میں چینی سفارت خانے کی اقتصادی و تجارتی مشیر لی شی ژین شامل تھیں۔

اپنے خطاب میں چنتھابون نے کہا کہ ای ڈی ایل-ٹی نے اپنے 2 سالہ آپریشن کے دوران لاؤس-چین بجلی تعاون کو آگے بڑھانے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

لی شی ژین نے کہا کہ تھاوینگ-مہاکسے منصوبہ لاؤس کے بنیادی پاور گرڈ کی ترسیلی صلاحیت اور آپریشنل مضبوطی میں نمایاں اضافہ کرے گا جس سے ملک کو اپنے وافر صاف توانائی کے وسائل کو معاشی ترقی کے ایک مضبوط محرک میں تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوطرفہ توانائی تعاون کے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ای ڈی ایل-ٹی نے لاؤس میں ایک مشترکہ قومی پاور گرڈ کی منصوبہ بندی اور تعمیر کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!