جمعہ, جنوری 9, 2026
ہومانٹرنیشنلڈینش وزیراعظم کی نئے سال کے خطاب میں ’’ قریبی اتحادی‘‘ امریکہ...

ڈینش وزیراعظم کی نئے سال کے خطاب میں ’’ قریبی اتحادی‘‘ امریکہ پر شدید تنقید

اوسلو(شِنہوا)ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے گرین لینڈ کے حصول کے حوالے نئی گفتگو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ڈنمارک کے ’’قریبی اتحادی‘‘ کو کسی دوسرے ملک یا اس کے عوام کو ایسا نہیں سمجھنا چاہیے کہ انہیں خریدا یا اپنی ملکیت بنایا جاسکتا ہے۔

امریکہ کا براہ راست نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ایک ملک کی طرف سے دھمکیاں، دباؤ اور حقارت بھری گفتگو کا سامنا کرنا پڑاہے، اس ملک کو انہوں نے ڈنمارک کا ’’زندگی بھر کا قریبی اتحادی قرار دیا۔‘‘

اپنی سرکاری رہائش گاہ سے کئے گئے خطاب میں انہوں نے مختلف معاملات بشمول معیشت اور سماجی فلاح وبہود پر بات کی لیکن انہوں نے ڈنمارک کو درپیش جغرافیائی و سیاسی دباؤ بالخصوص گرین لینڈ کے متعلق سخت لہجہ استعمال کیا۔

انہوں نے نئی سفارتی کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گرین لینڈ کے تنازع کو دوبارہ پوری مملکت کے تنازع کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس دباؤ کے پیچھے کارفرما سوچ دنیا کا پرانا نظریہ ہے کہ کسی دوسرے ملک یا عوام کو خریدا یا اسے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا میں اپنی ذمہ داریاں پوری کر تے ہیں۔یہ ہم نہیں ہیں جو کسی تنازع کی تلاش میں ہیں۔لیکن کسی کو شک وشبے میں نہیں رہنا چاہیے، چاہے کچھ بھی ہو جائے، ہم اس پر مضبوطی کے ساتھ کھڑے رہیں گے کہ کیا چیز غلط ہے اور کیا ٹھیک ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!