ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کی طرف سے جمی لائی کی صحت کے متعلق دانستہ بے بنیاد رپورٹ کی مذمت کرتے ہوئے اسے عوام کو گمراہ کرنے کے لئے من گھڑت اور ان کے غلط کاموں اور عدالتی سزا پر پردہ ڈالنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
ایچ کے ایس اے آر کی حکومت کے ایک ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہانگ کانگ کا اصلاحی خدمات کا محکمہ زیر حراست افراد کے تحفظ اور صحت کو بہت اہمیت دیتا ہے اور لائی کے لئے حراستی اقدامات اسی طرح کئے گئے ہیں جس طرح دوسرے زیر حراست افراد کے کئے جاتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ حراست کے دوران لائی کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات مناسب اور جامع ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگست 2025 میں عوامی عدالت میں سماعت کے دوران لائی کے سینئر وکیل نے واضح طور پر عدالت کو بتایا تھا کہ لائی کو جیل میں علاج معالجے کی مناسب سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اصلاحاتی ادارے لائی کا روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ کر تے ہیں اور ان کو جو طبی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، اس حوالے سے کسی قسم کی شکایات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
ترجمان نے نشاندہی کی کہ بعض افراد، جن کے مذموم مقاصد ہیں، جن میں لائی کے اہل خانہ اور بعض ذرائع ابلاغ شامل ہیں، ان حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور مسلسل جھوٹ پھیلانے کے ساتھ ساتھ قابل نفرت حرکات میں ملوث ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ان کی بدنیتی بالکل واضح ہے۔ ایچ کے ایس اے آر حکومت ایسے اقدامات کی سخت مخالفت اور شدید مذمت کرتی ہے۔


