منگل, جنوری 6, 2026
ہومتازہ ترینسال نو کے آغاز پر فٹبالر ڈیوڈ بیکہم کا بیٹے کیساتھ جاری...

سال نو کے آغاز پر فٹبالر ڈیوڈ بیکہم کا بیٹے کیساتھ جاری اختلافات ختم کرنے کا اعلان

انگلینڈ کے سٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکہم نے اپنے بیٹے بروکلن کیساتھ جاری اختلافات ختم کرتے ہوئے محبت کا اظہار کردیا ہے، ڈیوڈ بیکہم کے طویل عرصے سے اپنے بیٹے کیساتھ اختلافات چلے آرہے تھے لیکن نئے سال کے آغاز پر انہوں نے نفرت کو محبت میں بدلتے ہوئے اپنے بیٹے سے صلح کرنے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں سٹار فٹبالر نے خاندان اور قریبی دوستوں کی تصاویر شیئر کیں تاہم انکے بیٹے بروکلن تصاویر میں دکھائی نہیں دئیے جنہوں نے اپنے والدین کو اختلافات کے باعث سوشل میڈیا پر بلاک کر کھا ہے، بعد ازاں، ڈیوڈ بیکہم نے ایک اور پوسٹ میں بچوں کیساتھ الگ الگ تصاویر شیئر کرتے ہوئے یہ ممکن بنایا کہ انکی اس خوشی میں کسی کو نظرانداز نہ کیا جائے۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے ایک جذباتی کیپشن میں خاندان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا میں تم سب سے بے حد محبت کرتا ہوں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!