منگل, جنوری 6, 2026
ہومتازہ ترینکے آر ایل کے کپتان افتخار احمد کا انوکھا رقص، شائقین نے...

کے آر ایل کے کپتان افتخار احمد کا انوکھا رقص، شائقین نے چاچا ڈکیت کا لقب دیدیا

خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پریزیڈنٹ کپ گریڈ ون کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے، قومی کرکٹر افتخار احمد کی قیادت میں کے آر ایل ٹیم کی جانب سے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں متوازن کھیل دیکھنے کو ملا۔

میچ جیتنے اور ٹرافی وصول کرنے کے بعد افتخار احمد نے ایک انوکھے انداز میں جشن منایا جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔

انہوں نے متنازع بھارتی فلم کے مشہور رحمان ڈکیت سٹائل میں رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

شائقین نے انہیں محبت سے چاچا ڈکیت کا لقب دیدیا، مداحوں نے اس لمحے کو ڈومیسٹک کرکٹ کی خوشی اور جذبات کی خوبصورت عکاسی قرار دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!