صدر آصف زرداری نے سی ڈی اے ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دے دی۔
جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر سی ڈی اے ترمیمی بل 2025ء پر دستخط کر دیئے ہیں، صدر نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 254 کے تحت دی ہے جس کے بعد سی ڈی اے ترمیمی بل 2025ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا ہے۔


