بیجنگ(شِنہوا)چین نے 2026 سے 2030 تک بچوں اور نوجوانوں کی صحت میں بہتری کا ایک منصوبہ پیش کر دیا، جس میں موٹاپا، نظر کی کمزوری، ذہنی اور رویے کی بیماریاں، ریڑھ کی ہڈی کے بگاڑ اور دانتوں کی صحت کے متعلق مسائل کو ہدف بنایا گیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد صحت کے متعدد مسائل کو حل کرنے کے مربوط انتظام اور ان کی روک تھام پر زور دے کر نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بنانا ہے۔
اس منصوبے میں طبی دیکھ بھال کی خدمات اور سکولوں کے درمیان تعاون کو مستحکم بنانے، طبی نگہداشت اور جسمانی تعلیم کو مربوط کرنے کی کوششیں کرنے، خاندان اور سکولوں کے رابطوں کو مضبوط بنانا اور نوجوانوں کی صحت کی بہتری کے لئے وسیع تر سماجی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔


