جمعرات, جنوری 1, 2026
ہومپاکستانپی ٹی آئی کا سیاسی مذاکرات پر یقین نہیں، این آراو کی...

پی ٹی آئی کا سیاسی مذاکرات پر یقین نہیں، این آراو کی خواہاں ہے، عظمی بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا سیاسی مذاکرات پر یقین نہیں، این آر او کی خواہاں ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ ہم بلدیاتی الیکشن کے لیے تیار ہیں، انتخابات کی تاریخ کا انتظار کر رہے ہیں، پنجاب کے تمام ضمنی انتخابات مسلم لیگ (ن) نے جیتے ہیں، ہم چاہتے ہیں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات بھی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جمہوری حق کے استعمال کا پورا حق ہے، پنجاب اسمبلی میں 30 افراد کی فہرست جمع کروائی گئی تھی، اسمبلی چوک چوراہا تو نہیں تھا کہ جو چاہتا گھس آتا، ساتھ آنیوالوں نے گارڈ کو دھکے مارے، دروازے توڑے، زبردستی اندر گھس گئے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی حدود میں جو زبان استعمال کی گئی، اس کے باوجود حکومت نے ردعمل نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایکشن لیتے تو کہتے مہمان تھے، گاڑی چیک کرتے تو کہتے مہمان کی توہین کردی، ہم ان کی بدتمیزی نظرانداز کریں تو بھی ہمارا جرم کہلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی مذاکرات پر یقین نہیں رکھتی، یہ این آر او چاہتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!