پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے پاکستان اور چین کے میڈیا سے کہا ہے کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی کہانی مؤثر انداز میں پیش کریں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو فروغ ملے اور اقتصادی راہداری کے اپ گریڈڈ ورژن 2.0 کی تعمیر میں مدد فراہم ہو۔
بدھ کے روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کی میزبانی میں 9واں سی پیک میڈیا فورم منعقد ہوا جس کا موضوع تھا "میڈیا تعاون کو مضبوط کریں، سی پیک اپ گریڈڈ ورژن 2.0 کی تعمیر کو آگے بڑھائیں”۔
عطاءاللہ تارڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سال 2013 میں آغاز کے بعد سی پیک نے پاکستان کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری پیدا کی اور روزگار کے بے شمار مواقع فراہم کئے۔ انہوں نے بتایا کہ سی پیک اپ گریڈڈ ورژن 2.0 میں بی ٹو بی معاہدوں پر توجہ دی جائے گی اور مزید نجی سرمایہ کاری کو راغب کیا جائے گا۔ پاکستانی وزیر نے میڈیا سے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ سی پیک کی نئی ترقی پر مسلسل توجہ رکھے اور اس کی بھرپور تشہیر کرے۔
وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی تعاون شذرا منصب علی خان کھرل نے کہا کہ ایک سڑک، ایک خطہ منصوبہ (بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو )کے ایک اہم حصے کے طور پر سی پیک اپ گریڈڈ ورژن 2.0 چین اور پاکستان کی ہمیشہ کی اسٹریٹجک شراکت داری میں نئی توانائی اور رفتار ڈالے گا۔
پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے اپنے خطاب میں امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کا میڈیا سی پیک اپ گریڈڈ ورژن 2.0 کی عملی پیش رفت کو قریب سے دیکھے گا اور اس کے کامیابیوں کو عام کرنے کے ساتھ چین اور پاکستان کے مضبوط دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
اسلام آباد سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندگان کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کے زیر اہتمام 9واں سی پیک میڈیا فورم منعقد
فورم کا موضوع ’سی پیک کے حوالے سے میڈیا کا مستحکم تعاون‘ رکھا گیا
پاکستانی وزیر اطلاعات نے دوستی اور ترقی میں میڈیا کی اہمیت پر زور دیا
دونوں ممالک کے میڈیا کو سی پیک کی کہانی مؤثر انداز میں پیش کرنے کی ہدایت
اپ گریڈڈ ورژن 2.0 کے ذریعے پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے
سی پیک سے پاکستان کی بنیادی شہری سہولیات میں نمایاں بہتری آئی
اپ گریڈڈ ورژن میں کاروباری کمپنیوں کے درمیان اہم معاہدے متوقع
عملی پیش رفت کا قریب سے جائزہ، مزید نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی
میڈیا کامیابیوں کی تشہیر کرے اور پاک چین دوستی کو فروغ دے


