پیر, دسمبر 29, 2025
ہومانٹرنیشنلروس تائیوان کو چین کا اٹوٹ حصہ تسلیم کرتا ہے، وزیر خارجہ

روس تائیوان کو چین کا اٹوٹ حصہ تسلیم کرتا ہے، وزیر خارجہ

ماسکو(شِنہوا)روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اتوار کو کہا کہ تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے اور روس تائیوان کی کسی بھی شکل میں آزادی کی مخالفت کرتا ہے۔

تاس کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں لاوروف نے کہا کہ تائیوان کے معاملے پر روس کا اصولی موقف اچھی طرح معلوم ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ روس تائیوان کو چین کا اٹوٹ حصہ تسلیم کرتا ہے اور جزیرے کی کسی بھی صورت میں آزادی کے خلاف ہے۔

روس کے اعلیٰ سفارت کار کے مطابق روس مسلسل تائیوان کے معاملے کو چین کا اندرونی معاملہ سمجھتا ہے اور اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے چین کے جائز موقف کو تسلیم کرتا ہے۔

لاوروف نے یہ بھی کہا کہ جاپان کا عسکریت پسندی کی طرف بڑھنا خطے میں استحکام پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!