پیر, دسمبر 29, 2025
ہومانٹرنیشنلجاپان میں ٹریفک کا خطرناک حادثہ، 56 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

جاپان میں ٹریفک کا خطرناک حادثہ، 56 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

جاپان میں ٹریفک کا ایک خطرناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 56 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس سے ایک خاتون ہلاک اور 26 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب شاہراہ پر برفباری اور پھسلن کی وجہ سے 2 ٹرک ٹکرائے جس کے بعد دیگر گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکراتی چلی گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق برفباری اور پھسلن کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، سڑک معمول کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے، حادثے میں زخمی ہونیوالے 26 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ہلاک ہونیوالی 77سالہ خاتون کا تعلق ٹوکیو سے بتایا جاتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!