پاکستانی اداکارہ مہربانو نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ وہ اسوقت شادی شدہ نہیں ہیں۔
مہربانو اور شاہ رخ کاظم علی کی شادی 2022میں ہوئی تھی، یہ انکشاف انہوں نے انسٹاگرام پر ایک سوال و جواب سیشن کے دوران کیا جہاں ایک مداح نے سوال کیا کہ کیا آپ شادی شدہ ہیں، جس پر مہربانو نے سادہ اور دو ٹوک جواب دیا کہ نہیں، انکے اس مختصر مگر واضح جواب نے کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کردیا ہے جو سوشل میڈیا اور مداحوں کے حلقوں میں شدت اختیار کر چکی تھیں۔


