بیجنگ(شِنہوا)قومی توانائی انتظامیہ (این ای اے) نے بتایا ہے کہ چین میں 2025 کے پہلے 11 ماہ کے دوران ماحول دوست بجلی کی تجارت کے حجم میں گزشتہ سال کی نسبت 41.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
چین میں جنوری سے نومبر تک ماحول دوست بجلی کی تجارت کا حجم 296.7 ارب کلو واٹ آور (کے ڈبلیو ایچ) تک پہنچ گیا۔
صرف نومبر میں یہ حجم 33.6 ارب کلو واٹ آور رہا جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 42.8 فیصد زیادہ ہے۔
پہلے 11 ماہ کے دوران ملک کی بجلی کی مجموعی تجارت 60 کھرب کلو واٹ آور سے تجاوز کر گئی جو بجلی کے مجموعی استعمال کا 63.7 فیصد بنتی ہے۔
این ای اے کے مطابق ماحول دوست بجلی قابل تجدید توانائی کے ذرائع جیسے ہوا، شمسی یا بائیوماس سے پیدا کی جاتی ہے۔ 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران ماحول دوست بجلی چین کی بجلی کی مجموعی کھپت کا ایک تہائی حصہ رہی۔
چین نے دنیا کا سب سے بڑا صاف توانائی کا نظام اور کاربن ٹریڈنگ مارکیٹ قائم کی ہے اور اس کی ماحول دوست صنعتیں مسلسل ترقی کر رہی ہیں۔


