اتوار, دسمبر 28, 2025
ہومتازہ ترینٹک ٹاک معاملے کا قوانین کے مطابق اور مفادات کے توازن پر...

ٹک ٹاک معاملے کا قوانین کے مطابق اور مفادات کے توازن پر مبنی حل کی امید ہے، چین

بیجنگ(شِنہوا)چین کی حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹک ٹاک کے حوالے سے متعلقہ فریقین ایک ایسا حل نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے جو چینی قوانین اور ضوابط کے عین مطابق ہو اور جس میں تمام فریقین کے مفادات کا توازن برقرار رکھا گیا ہو۔

وزارت تجارت کی ترجمان حہ یونگ چھیان نے ایک معمول کی پریس کانفرنس کے دوران ان رپورٹس کے جواب میں یہ بات کہی جن کے مطابق ٹک ٹاک نے امریکہ میں اپنا آپریشن جاری رکھنے کے لئے 3 سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک نیا مشترکہ منصوبہ قائم کرنے کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کے لئے دونوں ممالک کی اقتصادی اور تجارتی ٹیموں نے پہلے ہی باہمی احترام اور مساوی مشاورت کی بنیاد پر ٹک ٹاک جیسے مسائل کو تعاون کے ذریعے حل کرنے کے لئے ایک بنیادی ڈھانچے پر اتفاق کر لیا تھا۔

ترجمان نے امید ظاہر کی کہ امریکہ بھی اسی سمت میں چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور اپنے متعلقہ وعدوں کو دیانتداری سے پورا کرے گا۔

ترجمان نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ وہاں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کو ایک منصفانہ، کھلا، شفاف اور غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کرے تاکہ چین اور امریکہ کے درمیان معاشی اور تجارتی تعلقات پائیدار اور مستحکم طریقے سے آگے بڑھ سکیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!