قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے رواں ماہ دسمبر 2025ء کے دوران غیر قانونی سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش کرنیوالے 34 غیر ملکیوں سمیت 257 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار غیر ملکیوں میں 30 کا تعلق افغانستان، 2 کا بنگلہ دیش، 2 کا ایران، 142کا پنجاب، 12 کا سندھ اور 63 کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔
حکام کے مطابق ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔
حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش جاری ہے۔


