اتوار, دسمبر 28, 2025
ہومانٹرٹینمنٹچین کے پیلس میوزیم کا اہم حصہ ایک دہائی کی بحالی کے...

چین کے پیلس میوزیم کا اہم حصہ ایک دہائی کی بحالی کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا

بیجنگ(شِنہوا)چین کے پیلس میوزیم میں واقع ہال آف مینٹل کلٹیویشن(یانگ شن دیان) عوام کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا۔

اس تاریخی عمارت اور اس میں موجود ثقافتی نوادرات پر تقریباً ایک دہائی تک تحقیقی بنیادوں پر تحفظ اور منظم بحالی کا کام کیا گیا۔

پہلی مرتبہ 1537 میں منگ خاندان (1368-1644) کے دور میں تعمیر کیا گیا ہال آف مینٹل کلٹیویشن بعد ازاں چھنگ خاندان (1644-1911) کے دوران کئی حکمرانوں کی رہائش گاہ اور روزمرہ ریاستی امور کی انجام دہی کا مقام رہا۔

پیلس میوزیم کے شعبہ محل کی تاریخ کے نائب ڈائریکٹر وین منگ کے مطابق اس ہال میں مجموعی طور پر ایک ہزار 20 نوادرات نمائش کے لئے پیش کئے گئے ہیں۔

وین نے کہا کہ ریشمی کپڑوں، خطاطی، مصوری، کتبوں اور کتبہ نما اشعار جیسے روشنی سے متاثر ہونے والے نوادرات کے سوا نمائش میں پیش کی گئی تمام اشیاء اصل ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!